• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگل سے پٹرول ڈھائی روپے تک مزید مہنگا ہونے کا امکان


لاہور (جنگ نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم دسمبر سے 15روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ 

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ نومبر کے وسط کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر سے پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پٹرولیم لیوی میں کمی سے یٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار بھی رکھ سکتی ہے، حکومت فی لٹر پٹرول اور ڈیزل پر 30، 30 روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔

تازہ ترین