• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات، ویزوں کا معاملہ اٹھایا


کراچی(جنگ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی وزیرکے سامنے پاکستانی شہریوں کے ویزہ کامعاملہ اٹھادیا۔ 

نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ قریشی نے اماراتی بین الاقوامی تعاون کے امورکی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اورکورونا صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرا نے اگلے سال دبئی میں منعقد ہونے والی ’ایکسپو‘ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ اماراتی وزیر نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ کے خطاب کو سراہا۔

وزیرخارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور پاکستانیوں کے ویزہ مشکلات کے جلد ازالےکی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین