• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پشاور پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، خواتین اب ٹریفک کا نظام سنبھالنے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اور لائسنس دینے کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔

ڈی ایس پی انیلہ ناز پشاور پولیس کی پہلی خاتون ٹریفک پولیس افسر ہیں جو پشاور کی سڑکوں پر ڈرائیورز کے لائسنس چیک کرتی اور ان کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دیتی نظر آئیں گی۔

خیبر پختون خوا کی پہلی موٹر لائسنس اتھارٹی کی خاتون افسر انیلہ ناز کا کہنا ہے کہ وہ پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

لکی مروت کی ڈی ایس پی انیلہ ناز کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں لڑکیوں کی تعلیم کو معیوب سمجھا جاتا تھا، پولیس افسر بننے پر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ جو لوگ اُن پر تنقید کرتے تھے اب وہی لوگ اپنی بچیوں کو اسکول بھیج رہے ہیں۔

ڈی ایس پی انیلہ ناز کا پس ماندہ علاقے میں رہتے ہوئے تعلیم مکمل کرنا اور اپنی قابلیت کے بل بوتے پولیس افسر بننا یقیناً دوسری خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

تازہ ترین