• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباد سرور نے بیچ ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبل کرائون حاصل کرلیا

عباد سرور نے بیچ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں اسامہ سعید کو اور ڈبلز فائنل میں محمد علی کے ساتھ مل کر احسن احمد اور فیضان علی کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ڈبل کراؤن حاصل کرلیا۔ 

کراچی ٹینس ایسوسی ایشن نے سندھ اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کی زیر سرپرستی کراچی ٹینس ایسوسی ایشن بیچ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کوویڈ19 کی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کلفٹن کے ساحل سمندر پر کیا۔ 

سنگلز فائنل میں عباد سرور نے اپنا سنگلز فائنل اسامہ سعید کو اور ڈبلز محمد علی کے ساتھ مل کر احسن احمد اور فیضان علی کے خلاف جیت کر ڈبل کراؤن حاصل کر لیا۔ 

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے محمد خالد رحمانی نے پہلے اور تاریخی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے۔

ایونٹ کے مینز سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں 12مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ 5 خواتیں نے بھی نمائشی میچ کھیلے۔


ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں سرور حسین ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، ارم بخاری آرگنائزنگ سیکریٹری جبکہ ارم تعظیم اور فرح ریاض ممبران کے فرائض انجام دیے۔

اس موقع پر خالد رحمانی نے اپنے خطاب میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن اور کھیلوں کے سامان کے معروف ادارے سینڈایور کا شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے بین الاقوامی معیار کے ٹیس مقابلوں کا انعقاد پاکستان میں ممکن ہوسکا۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ تمام قومی اور سندھ کی سطح کے ٹورنامنٹ میں بیچ ٹینس کے ایونٹ بھی شامل کیے جائیں گے۔ جیسا کہ اسپیشل کھلاڑیوں کے وہیل چیئر مقابلے اور ذہنی معذور کھلاڑیوں کے مقابلوں کا انعقاد گزشتہ کئی سال سے ہورہا ہے۔ 

عنقریب نویں عیسی لیب، آٹھارویں ویسٹ بری اور ساتویں انڈس فارما نیشنل ٹورنامنٹس میں بیچ ٹینس مقابلوں کے ایونٹ شامل ہوں گے۔ مزید یہ کہ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلون کے لیے تیار کیا جائے جن میں ایشیا بیچ گیمز، کامن ویلتھ بیچ گیمز شامل ہیں۔

تازہ ترین