• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی و آئی ایم ایف کی پالیسیوں کیخلاف ریلی، ہزاروں محنت کش شریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، آئی ایم ایف کی عوام دشمن پالیسیوں اور سندھ کے جزائر پر غیر آئینی قبضہ کے خلاف نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستانایف) اور ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن پاکستان کے زیرانتظام ریگل چوک تا کراچی پریس کلب محنت کش ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت کامریڈ زہرا خان اور کامریڈ رفیق بلوچ کر رہے تھے جس میں ہزاروں کی تعداد میں محنت کشوں بالخصوص محنت کش عورتوں نے سرخ جھنڈوں کے ساتھ پرجوش انداز میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ مسلط کردہ حکمران گروہ نے ملک کو معاشی ، سماجی اور سیاسی طور پر دیوالیہ کر دیا ہے۔ بائیس کروڑ انسانوں کے زندہ رہنے کے بنیادی حقوق سلب کر کے جانوروں سی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین