• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل انٹری ٹیسٹ پرچہ آؤٹ کرانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا گروہ گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے پشاور میں میڈیکل انٹر ی ٹیسٹ کا پرچہ آئوٹ کرنے کا جھانسہ دیکر طلباء سے لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کو گرفتارکر لیا ٗگروہ میں سرکاری یونیورسٹی کا ملازم بھی شامل ہیں ۔ایف آئی اے حکام کو گزشتہ شب اطلاع ملی کہ تہکال اور حیات آباد میں موجود گروہ طلباء کو میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پر چہ آئوٹ کرنے کاجھانسہ دیکر لوٹ رہاہے جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ میں شامل تین ڈیلرز اور 14طلباء کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی طلباء اور تین ڈیلرز فرار ہو گئے ایف آئی اے ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان طلباء کو کہتے تھے کہ وہ میڈیکل انٹر ی ٹیسٹ کا پرچہ آئوٹ کرینگے اس کے لئے انہوں نے طلباء کے والدین سے لاکھوں روپے بٹور لئے تھے اور انہیں ایک جگہ جمع کیاتھا کہ وہاں انہیں انٹر ی ٹیسٹ کا پرچہ دیاجائے گا رات گئے تک وہ اصل پرچہ آئو ٹ کرانے میں کامیاب نہیں ہوئے جس کے بعد انہوں نے طلباء کو میڈیکل انٹری ٹیسٹ کاجعلی پرچہ دیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تین ڈیلرز کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ تین ڈیلرز فرار ہوچکے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ٗبتایا جارہاہے کہ گروہ میں ایک سرکاری یونیورسٹی کا ملازم بھی شامل ہے ٗایف آئی اے حکام کا کہناہے کہ انہوں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے کہ انہیں پرچہ کی تیاری کے لئے کس کس کی مدد حاصل تھی اور گروہ میں باقی کون لوگ شامل تھے ٗایف آئی اے ذرائع کے مطابق انہوں نے گرفتار ہونے والے 14طلباء کو چھوڑ دیا ہے ۔

تازہ ترین