• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری میں لانگ مارچ کا کہا تھا لیکن اب جلد فیصلہ کرنا ہوگا، فضل الرحمٰن

ملتان (نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے جنوری میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا لیکن لگتا ہے اس حوالے سے ہمیں فیصلہ جلد کرنا ہوگا، اگر حکمرانوں نے جلسہ نہ کرنے دیا تو پاکستان کا ہر ضلع جلسہ گاہ بن جائے گا۔

ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ملتان میں انتطامیہ نے جو رویہ رکھا ہے اس کے خلاف آئندہ جمعہ اور اتوار کو پورے ملک کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر مظاہرے کیے جائییگے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ تحریک آہستہ آہستہ آگے بڑھے لیکن حکومت کی حماقتوں کی وجہ سے ہماری تحریک بہت جلد آگے بڑھے گی، ہم نے کہا تھا کہ ہم جنوری میں لانگ مارچ کریں گے لیکن شاید حکومت چاہتی ہے کہ ہم جلد اسلام آباد کی جانب مارچ کر کے انہیں بتائیں کہ تمہاری کیا اوقات ہے۔

تازہ ترین