• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا آئندہ دو ہفتوں کیلئے سیاسی جلسے موخر کرنیکا اعلان

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)جماعت اسلامی نے آئندہ دو ہفتوں کیلئے سیاسی جلسے موخر کرنیکا اعلان کردیا ہے.

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اس سے قبل کہ لوگ اسلام آباد کا رخ کریں، حکومت اپنا قبلہ درست کرے ، کورونا سے ڈرانے والی حکومت نے خود سرکاری خرچ پر گلگت بلتستان میں 12جلسے کئے،حکومت ڈکٹیٹر نہ بنے اور پی ڈی ایم کو ملتان میں جلسہ کرنے دے ،کرونا وبا کے پیش نظرجماعت اسلامی نے دو ہفتوں کیلئے عوامی جلسے ملتوی کردیئے ہیں،وزیر اعظم کہتے تھے کہ اگر میرے خلاف کوئی احتجاج کرے گا تو میں انہیں کنٹینر دونگا ،اب حکومت لوگوں کو گھروں سے اٹھا رہی ہے تاکہ خوف کی وجہ سے لوگ حکومت کے خلاف احتجاج نہ کریں۔

اس سے قبل کہ لوگ اسلام آباد کا رخ کریں حکومت کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں ،مسلم لیگ ،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی امریکی غلاموں کے ٹولے ہیں،یہ ملک کو امریکی اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلانا چاہتے ہیں، ملک پر 43ہزار ارب روپے کے قرضے لاد دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین