• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ڈائیلاگ سے ہی ملکی حالات بہتر ہوسکتے ہیں، شہباز شریف

نیشنل ڈائیلاگ سے ہی ملکی حالات بہتر ہوسکتے ہیں، شہباز شریف


لاہور(خبرایجنسی)مسلم لیگ(ن)کے صدر اوراپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے، ملکی حالات بہتر بنانے کیلئے قومی ڈائیلاگ ضروری ہے، حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، اجتماعی کاوش سے ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں،کہ تحریک انصاف نے سیاست میں زہر گھول دیا، اب ہر بات گالی سے شروع اور گالی پر ہی ختم ہوتی ہے۔اتوار کومیاں شہباز شریف نے یہ بات اپنی والدہ کے رسم قل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی تباہی ہو چکی، معیشت خراب ہو گئی ، اس موقع پر ایک صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ ملکی معاملات ٹھیک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میری ضمانت کرائیں پھر بتاؤں گا، ابھی تو پیرول پر رہا ہوں، حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، اجتماعی کاوش سے ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں، نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، اگر ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست میں زہر گھول دیا۔

تازہ ترین