• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی خاموشی سے ظالم اور مضبوط ہوتا جارہا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی سے جمع کیے ٹیکس سے چلنے والی وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاکستان کی معاشی شہ رگ کو ہر قسم کی بنیادی ضروریات سے محروم کرتی جارہی ہے کیونکہ عوام کی خاموشی سے ظالم اور مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ملیر الیاس گوٹھ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منقعدہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر انیس قائم خانی دیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہپاک سر زمین پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے پہلے دن سے کوشش کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج جو پاکستان کے ایوانوں میں ہیں وہ ہر گزرتے دن کیساتھ کمزور ہو رہے ہیں اور پی ایس پی جس کے پاس آج کچھ نہیں وہ ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ یہ اللہ کی مدد ہے۔جدوجہد کئے بغیر کبھی کامیابی نہیں ملتی۔

تازہ ترین