• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کے ماہرین اب تک معتد د قسم کے روبوٹس تیار کرچکے ہیں ۔حال میں امریکی سائنس دانوں نےایسے روبوٹ تیار کیے ہیں جن کے پہئیے ضرورت کے وقت روبوٹ کی ٹانگوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں ۔ ماہرین نے اس روبوٹ کو ایلفا والٹر( وھیل اینڈ لیگ ٹرانسفارم ایبل روبوٹ) کا نام دیا گیا ہے ،اس کو ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ 

یہ امریکا کی مشہور ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈارپا) کا منصوبہ ہے ،جس کے تحت بہت سارے روبوٹ کی ایک فوج بنائی جائے گی جسے آف سیٹ اسپرنٹ 5 روبوٹکس پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔یہ روبوٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اورہموار سطح پر پہیوں سے دوڑتا ہے لیکن کسی رکاوٹ یا زینہ سامنے آنے پر اس کے پہیئے کھل جاتے ہیں اور وہ ٹانگیں بن کر اسے اوپر چڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔ 

ہر پہیہ تین ناخن نما ٹانگوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ہر پنجہ اونچے نیچے راستوں کو گرفت کرتا ہوا آگے پہنچتا ہے اور یوں روبوٹ بغیر رکے تیزی سے آگے بڑھتا رہتا ہے۔ڈارپا ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ بہ یک وقت عسکری اور غیرفوجی مقاصد کے لیے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ اس روبوٹ کو مکمل طور پر خودمختار اور خودکار بنایا جائے گا ،تاکہ یہ اپنے سامنے موجود راستوں کی بنا پر انسانی مداخلت کے بغیر اپنے پہیئوں کو ٹانگوں یا ٹانگوں کو دوبارہ پہیئوں میں تبدیل کرسکے۔ 

ماہرین کے مطابق اس طرح کے روبوٹ سے بہت سے کام لئے جاسکتےہیں۔ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے پروفیرس کائجو لی کا کہنا ہے کہ روبوٹ کو خلا، گھر، نگرانی، زراعت اور سانحات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔تاہم اس کا عملی نمونہ اگلے سال فروری میں سامنے آئے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین