• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے‘ معاون خصوصی

پشاور ( نیوزڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج ، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے مگر بد قسمتی سے گزشتہ حکمرانوں نے قومی وسائل کو شیر مادر سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جس کے نتیجے میں ملک معاشی بحران کا شکار رہا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہنگو دوآبہ میں ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے صرف اپنے آپ کو اور اپنوں کو نوازنے کا خیال رکھا جاتا تھا مگر اب میرٹ کی بنیاد پر تمام مسائل بتدریج حل کئے جا رہے ہیںپی کے۔84میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں جن میں صحت ، تعلیم ، آبنوشی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سر فہرست ہیں۔
تازہ ترین