آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

محمود چوہدری کا بختاور بھٹو سے اظہارِ محبت

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری نے سوشل میڈیا پر اُن کی دلکش تصویر شیئر کردی۔

محمود چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر بختاور بھٹو زردار ی کی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے جو بلاول ہاؤس کراچی میں لی گئی تھی۔


مذکورہ تصویر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب کی ہے جبکہ تصویر میں بختاور بھٹو خوبصورت عروسی لباس میں بہت دلکش لگ رہی ہیں۔

محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بہاروں پھول برساؤ۔‘

محمود چوہدری کے بختاور بھٹو سے اظہارِ محبت کے اس انوکھے انداز کو انسٹاگرام صارفین کافی سراہتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہےہیں۔

دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں محمود چوہدری کی یہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ’مُسکراہٹ‘ والا ایموجی بنایا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری ڈاکٹروں کے مشورے سے اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے جبکہ بختاور کے بھائی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کورونا وائرس آئسولیشن کے باعث تقریب میں ورچوئلی شریک ہوئے۔

تقریب میں شریک محمود چوہدری کے اہلِ خانہ کا وفد 12 سے 15 افراد پر مشتمل تھا، تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمٰن، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاؤس میں موجود تھیں۔

تقریب میں متحدہ عرب امارات سے غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے، منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی۔

اس موقع پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔

سابق صدر آصف زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے، آصفہ بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پر موجود بلاول بھٹو کو مہمانوں سے ملوایا، جس پر بلاول بھٹو نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید