پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ ڈی چوک اسلام آباد پر دھماچوکڑی مچانے والے ملتان کو نوگو ایریا بنا رہے ہیں۔
نیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ریاستی جبر کے باوجود ملتان میں پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس جلسہ تو ہوگا، گو نیازی گو نیازی نعرے کی گونج چوک چوراہوں میں بلند ہو رہی ہے۔
نیر بخاری نے کہا ہے کہ کم ظرف متشدد اور غیر جمہوری ٹولے کا مقابلہ جمہوری طریقہ سے کر رہے ہیں، جلد عوامی قوت سے آئین اورجمہویت کے لیے بڑی رکاوٹ پی ٹی آئی سرکار کو ہٹائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رکاوٹوں اور گرفتاریوں سے جمہوری تحریک نہیں رکے گی، راستوں کو بند کرنے اور پابندیوں سے پرامن احتجاج نہیں رکے گا۔
نیر بخاری کا کہنا تھا کہ موٹروے، موبائل سروس بند،ٹرانسپورٹ بند کرنے والے گھروں میں پابند ہونے کی تیاری کریں۔