• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: طلال چوہدری حفاظتی جنگلا پھلانگ کر موٹروے پر پہنچ گئے

مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری فیصل آباد میں جڑانوالہ انٹرچینج پر حفاظتی جنگلا پھلانگ کر موٹروے پر پہنچ گئے۔

اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ کارکنوں کو موٹروے ایم فور پر مریم نواز کی ریلی میں شرکت سے روکنے کے لیے تمام انڑچینجز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ جڑانوالہ سے درجنوں کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پولیس جو کچھ کرلے ہرحال میں ریلی میں شامل ہوکر ملتان جلسے میں پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ ملتان میں آج اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچیں جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے گیلانی ہاؤس پہنچ گئیں ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے جلسے میں شرکت کیلئے ملتان جانے سے قبل جاتی امرا میں بکرے کا صدقہ دیا گیا اور انہیں امام ضامن باندھا گیا۔

تازہ ترین