معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ حکومت کو جلسوں سے نہ کوئی خوف ہے نہ پرواہ، صرف عوام کی فکر ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہرشہری کی زندگی کا تحفظ آئین پاکستان دیتا ہے جسے چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ این آر او کے متلاشی ناٹک منڈلیاں لگا رہے ہیں، اب کوئی بھی حربہ نہیں چلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ کورونا وبا سے نکل جائیں تو جتنےمرضی جلسے کرلیں،ہم سہولیات دیں گے۔