• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک کے بچوں کیساتھ ساحل سمندر پر سیر سپاٹے

پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے ساحل سمندر پر بچوں کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وینا ملک نے اپنے بچوں کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ اور اُن کے دونوں بچے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔


انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں وینا ملک اور اُن کے دونوں بچے سمندر کی لہروں سے بےحد لطف اندوز ہوتے نظر آئے ہیں۔

وینا ملک نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ہیش ٹیگ VeenaMalikKids کا استعمال کیا۔

اس کے علاوہ اُنہوں نے اپنے بچوں سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے کیپشن میں دل والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا۔

اداکارہ کی بچوں کے ہمراہ تصویریں انسٹاگرام صارفین خوب پسند کررہے ہیں جبکہ ان تصاویر پر ہزاروں لائکس بھی آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں ہیں کیونکہ ان کے شوہر نے اپنے ہی بچے اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

گزشتہ دنوں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔‘

اداکارہ و میزبان وینا ملک شوہر کے سنگین الزامات کے بعد میدان میں آئیں اور کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔

اداکارہ نے 2017 میں اسد خٹک سے طلاق لی، انہوں نے طلاق نامہ بھی شیئر کیا۔

وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین