• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک کا سابق شوہر سے بچوں کی تحویل کا تنازع دھمکیوں تک پہنچ گیا


اداکارہ وینا ملک کا سابق شوہر سے بچوں کی تحویل کا جھگڑا گالم گلوچ اور دھمکیوں تک پہنچ گیا ہے، وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے پاکستان میں موجود اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی ہیں۔

اسد خٹک کی جانب سے جاری کی گئی آڈیو ٹیپ میں وینا ملک کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "تیری چار بہنیں اور ماں یہیں رہتی ہیں، دیکھ میں کیا کرتی ہوں"۔

اسی آڈیو میں وینا ملک نے دبئی میں عدالتی کارروائی کی بات کرنے پر اپنے سابق شوہر اسد خٹک کو غلیظ گالیاں بھی دی ہیں۔

اسد خٹک نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا ہے کہ ان کے دو بچوں کو دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں موجود افراد کی مدد سے پاکستان اسمگل کیا گیا ہے، 4 مئی 2020 کو پاکستان جانے والی اسپیشل کووڈ فلائٹ میں بچوں کو پاکستان پہنچایا گیا ہے۔


اسد خٹک نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچوں کے پاس امریکی پاسپورٹ ہیں، بچوں کا نام یو اے ای کی ای سی ایل میں شامل ہے، دبئی کی حکومت کے ریکارڈ کے مطابق بچے اب تک یو اے ای سے باہر نہیں گئے ہیں۔

اسد خٹک کا کہنا ہے کہ دبئی ہائی کورٹ نے 10 جون 2020 کو بچوں کی تحویل کا فیصلہ ان کے حق میں دیا ہے۔

تازہ ترین