پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جو فیصلہ کیا ہے وہی ہوگا، ملتان میں جلسہ کرنا ہے تو کرنا ہے۔
ایاز صادق نے انسداد دہشت گردی عدالت احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے جتنی جلسے کی خبر بننی تھی اس سے بڑی خبر حکومتی نااہلی کی وجہ سے بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا حق قانون نے سب کو دے رکھا ہے، حکومت کی سوچ نیازی ہو یا نازی ہو ایک ہی بات ہے۔