• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت نے جیو نیوز کے رپورٹر ولی بابر اور سابق پبلک پراسکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کیس کافیصلہ سنا تے ہوئے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو جرمانے اور عمرقید کی سزا دیدی۔

عدالت کی جانب سے سزا پانے والے ملزمان میں ایم کیو ایم کارکن کاظم رضا اور نعمان شامل ہیں، عدالت نے دونوں ملزمان پر تین تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

ملزمان کو رینجرز نے کراچی آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا ، ملزمان نے رینجرز انٹروگیشن اور جے آئی ٹی کے سامنے قتل کا اعتراف کیا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نعمت رندھاوا کو 2013 ء میں ناظم آباد کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا، عدالت نے کیس میں 3 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔


عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے ملزمان میں عزیز اللہ، عبداللہ عرف دانش اور غفران عرف سندھی شامل ہیں۔

تازہ ترین