• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال: ڈیڈ لاک توڑنے کیلئے ایکاس کی مداخلت کی پیشکش

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانیہ میں ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی جاری ہڑتال کے معاملے پر تعطل ختم کروانے کے لیے مصالحتی ادارے ایکاس (Acas) نے مدد کی پیشکش کر دی ہے۔ 

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انگلینڈ میں ڈاکٹرز تنخواہوں اور ملازمتوں سے متعلق مطالبات پر 14ویں بار ہڑتال کر رہے ہیں۔ 

ایڈوائزری، کونسیلی ایشن اینڈ آربیٹریشن سروس (ایکاس) طویل عرصے سے جاری اس تنازع کے حل کے لیے متحرک ہوگئی ہے تاکہ حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان کسی سمجھوتے کی راہ نکالی جا سکے۔ 

حالیہ دنوں میں این ایچ ایس کے اعلیٰ حکام اور پیشنٹس ایسوسی ایشن نے بھی حکومت اور برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن (بی ایم اے) پر زور دیا تھا کہ وہ آزاد ثالثی پر آمادہ ہوں تاکہ اس تعطل کو ختم کیا جا سکے۔ 

ایکاس کے ڈائریکٹر برائے تنازعات کے حل کیون روون نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکاس ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے تنازع میں شامل تمام فریقین سے رابطے میں ہے۔ 

واضح رہے کہ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی بار بار ہڑتالوں کے باعث این ایچ ایس پر بتدریج دباؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ حکومت اور ڈاکٹر تنظیموں کے درمیان مذاکرات تاحال کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید