• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں پی ڈی ایم کا سیاسی طاقت کا مظاہرہ، انتظامیہ پیچھے ہٹ گئی


ملتان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ شروع کردیا، پولیس اہل کار بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم ورکرز نے گھنٹہ گھر چوک اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان بڑی تعداد میں کارکنوں کے ساتھ گھنٹہ گھر چوک پر موجود ہیں۔

آصفہ بھٹو کی قیادت میں پی پی کی ریلی کچہری چوک پہنچ گئی۔ کارکنوں کی بڑی تعدادریلی میں شریک ہے۔

مریم نواز بھی ملتان پہنچ گئی ہیں، ان کا قافلہ بھی گھنٹہ گھر چوک کی طرف رواں دواں ہے۔


 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے کے لیے  کارکن جمع ہوگئے، رہنما بھی آگئے، لیکن پنڈال کوئی نہیں بن سکا نہ کرسیاں ہیں، نہ اسٹیج اور نہ ساؤنڈ سسٹم کا مناسب انتظام ہے، قاسم باغ اسٹیڈیم کا قبضہ دیر سے ملنے کی وجہ سے جلسہ گاہ تیار نہیں کی جاسکی۔

تازہ ترین