• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے چینی وزیر قومی دفاع کی ملاقات، دفاعی اشتراک بڑھانے پر گفتگو


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر قومی دفاع نے ملاقات کی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اشتراک بڑھانے سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر چین کے وزیر قومی دفاع نے علاقائی امن کیلیے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔ 


آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے وزیر قومی دفاع نے سی پیک منصوبوں کیلیے محفوظ ماحول دینے کی پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ 

آرمی چیف نے علاقائی و عالمی فورمز پر تمام اہم ایشوز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ آزمودہ اور برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔ 

تازہ ترین