راولپنڈی(ایجنسیاں)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خصوصی طور پر افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں تنازعات کی روک تھام اور افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔
معزز مہمان نے افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے لئے امریکی تعاون جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔