• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، فردوس عاشق اعوان


وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، ان سے کوئی پوچھے نواز شریف اور صاحبزادوں کو ماں اور دادی کا جنازہ پڑھنے سے کس نے روکا، انہیں عمران خان کا نام لیتے شرم آنی چاہیے۔

لاہور سے جاری اپنے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بےحسوں کے ٹولے کو جھوٹ اور فریب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے، جھوٹوں کی رانی بتائے نواز شریف ان کے بیٹے اور سمدھی کب ملکی عدالتوں کا سامنا کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ عوام کی دولت لوٹنے والے اپنی چوری بچانے کیلئے عوام کے غم کا ڈھونگ رچارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے عدالتی حکم اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، عوام کی زندگی سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

تازہ ترین