متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کےقتل کی شدید مذمت کی ہے۔
ابوظبی سے جاری بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے اقدامات سے خطے کے استحکام اور امن کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام فریق ضبط و تحمل سے کام لیں اور معاملہ انتہائی باریک بینی، صبر و شائستگی سےحل کرنےکی کوشش کی جائے، تاکہ خطے کی سلامتی واستحکام کو نقصان نہ پہنچے۔