• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے قاتلانہ حملے میں ہلاک


ایرانی وزارت دفاع کے شعبہ تحقیق کے سربراہ محسن فخری زادے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن فخری زادے تہران کے قریب دہشتگرد حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ محسن فخری کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ 

اسرائیل کی جانب سے محسن فخری زادہ کی ہلاکت پر فوری ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ 

البتہ مئی 2018 میں اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی ایٹمی پروگرام میں محسن فخری زادے کے کردار کا ذکر کیا تھا۔

ماضی میں ایران کے جوہری سائنسدانوں کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی جاتی رہی ہے۔ 



امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ محسن فخری زادے ایرانی جوہری پروگرام کے روح روا ں تھے۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران دہشت گرد حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص یورپی یونین شرمناک دوہرا معیار ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک نامور ایرانی سائنسدان کو ہلاک کیا ہے۔ یہ بزدلانہ اقدام، قاتلوں کے جنگجویانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین