• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، نیتن یاہو کا مغربی کنارے کو مکمل بند کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کو مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ 

اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ 

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہیبرون کی ناکابندی اور مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا کہا ہے۔ اسرائیلی فوج پوری طاقت کےساتھ کارروائیاں کر رہی ہے۔

دریں اثنا اطلاعات کے مطابق شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی فائرنگ سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کے نام اسٹاف سارجنٹ رون یوناتھن اور سارجنٹ یووال شائی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید