آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.5 فیصد تک جاپہنچی

ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد سے اوپر چلی گئی۔ 24 گھنٹے میں مثبت کورونا کیسز کی شرح میرپور آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ 27 اعشاریہ سات پانچ فیصد سامنے آئی۔

مظفرآباد کا دوسرا نمبر رہا جہاں23 اعشاریہ چار چار اور 18 اعشاریہ دو ایک فیصد کے ساتھ حیدرآباد کا تیسرا نمبر رہا۔

چوبیس گھنٹے میں 2 ہزار839 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 مریض انتقال کرگئے۔

کورونا کی روک تھام کے لیے لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید