• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی: 12ویں جماعت کی طالبہ نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی دارالحکومت دہلی کے ضلع شاہدرہ کے علاقے کرشنا نگر میں 12ویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ اسکول کے اندر جھلس کر ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ کی جلی ہوئی لاش ہائی اسکول کے سکیورٹی گارڈ کے کمرے کے پیچھے سے ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران طالبہ کے اسکول بیگ سے 3 صفحات پر مشتمل ایک تحریری نوٹ بھی ملا ہے۔ 

اساتذہ کے مطابق بیگ سے کچھ مشتبہ اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں، تاہم ان کی نوعیت کی تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

طالبہ کی بہن نے بتایا کہ اس نے اپنی بہن کو خوشی خوشی اور مسکراتے ہوئے اسکول جاتے دیکھا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے معلوم نہیں کیا ہوا، اسکول انتظامیہ نے انہیں دوپہر تقریباً 1 بج کر 40 منٹ پر فون کرکے واقعے کی اطلاع دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید