سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کے ٹراما سنیٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر علاج کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے اور ان کو علاج معالجے کی سہولت باہم پہنچانے کیلئے ہسپتال کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں ۔