سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سیالکوٹ فائرنگ کے واقعہ کا ایک اور زخمی سابق صدر یونین چل بسا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ اکاونٹس آفس سیالکوٹ میں یونین کے تنازعہ پر یونین سیکرٹری عثمان جٹ نے فائرنگ کرکے طارق مقصود کو قتل جبکہ سابق صدر یونین اکرم بٹ اور عثمان کو زخمی کردیا تھا۔ اکرم بٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاہور میں جاں بحق ہو گیا ۔ نعش کو سیالکوٹ میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم عثما ن سے بضمن تفتیش آلہ قتل پستول برآمد کرکے مزید مقدمہ درج کرلیا ہے۔