• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب،سلیم مانڈوی والا ملاقات ،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد( طا ہر خلیل ) نیب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے درمیان پیر کو اہم ملاقات ہوئی ،پارلیمانی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جاری تحقیقات کے معاملے پر بات چیت ہوئی اور چیئر مین نیب نے سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ،ملاقات میں چیئر مین نیب ،ڈی جی اور تحقیقاتی افسر کے خلاف تحریک استحقاق واپس لینے پر بھی بات چیت ہوئی ،سلیم مانڈوی والا جواب تھا کہ چیئر مین نیب ،ڈی جی اور تحقیقاتی افسر کیخلاف تحریک کسی صو رت واپس نہیں لوں گا۔ذرائع کے مطابق چیئر مین نیب نے یقین دلایا کہ نیب تمام ارکان پارلیمنٹ کی قدر کرتا ہے، ان کی عزت نفس پر یقین رکھتا ہے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ادھر تحریک استحقاق کے معاملے پر سینٹ میں اپوزیشن جما عتوں کے مابین رابطے ہو ئے ہیں اور سینٹ کا اجلاس ریکوزیشن کرنے پر مشاورت ہو رہی ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین نیب سے ملاقات ہوئی ہے،چیئرمین نیب نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو معلوم ہونا چاہیے کہ نیب کے لوگ کس طرح لوگوں کو ڈرا دھمکا کر کر پلی بارگین کروا رہے ہیں، نیب کیخلاف جدوجد جاری رہے گی۔ تمام ارکان ساتھ ہیں، سینیٹ کا اجلاس بلانے کے ریکوزیشن جمع کروا رہے ہیں۔ چیئرمین نیب نے ہراساں کرنے والے افسران کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چیئرمین نیب کو بتایا ایک افسر راولپنڈی پورے اسلام آباد کا دہشتگرد بنا ہوا ہے، اس نے ملک بھر میں دہشت پھیلا رکھی ہے، وہ کہتا ہے مجھے چیئرمین نیب بھی نہیں ہٹا سکتا، وہ چیئرمین سے بڑا طاقتور ہے تو یہ افسوسناک بات ہے، پھر ہمیں ڈی جی نیب کو ہٹانا پڑے گا اورڈی جی کیخلاف قرار داد لانا پڑے گی۔

تازہ ترین