پشاور(نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور جلسہ کے منتظمین کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی پھاڑتے ہوئےاعلان کیا ہےکہ اگر مقدمہ واپس نہ لیا گیا تو گورنر،وزیراعلیٰ اور وزراءکا گھیراؤ شروع کیاجائے گا، پی ڈی ایم میڈیا کمیٹی کے ارکان عبدالجلیل جان اور اختیارولی خان نے دیگر ارکان کے ہمراہ (ن)لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر تقریب ،ہر جگہ گوعمران گو کے نعرے گونجیں گے ،کسی رکاوٹ کو خاطر میں لایاجائے گا نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔اختیارولی نے پی ڈی ایم کے ضلعی قائدین کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی کو پھاڑتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔