اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ یونین بحالی کیلئے پرامن طلبا ریلیوں پر بغاوت کے مقدمے افسوسناک ہیں ،طلبہ تحریک سرمایہ داروں سے چھینے گئے حقوق واپس لینا چاہتی ہے، حکام خوفزدہ ہیں کہ ماضی کی تاریخ دہرا ئی نہ جائے، طلبہ کی ریلیاں پرامن ہیں ، شرکاء مسلح ہیں نہ ہی تشدد پر اکساتے ہیں، کئی دہائی قبل طلبہ تحریک نے پاکستان کی تاریخ بدل دی ، آج حکام خوفزدہ ہیں کہ تاریخ دہرا ئی نہ جائے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طلبہ تحریک مفت تعلیم ، جنسی ہراسگی کیخلاف کمیٹی ، انٹرنیٹ کی سہولت اور طلبہ یونین کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہے، ریلی کے شرکاء پر بغاوت کے تحت مقدمات درج کئے گئے، انہوں نے کہا کہ پروفیسر عمار علی جان کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔