• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سندھ میں نئی کھیلوں کی پالیسی لانے کا فیصلہ

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کی معاونت سے شکار پور میں انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ سندھ جیتنے والی کراچی ایسٹ ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی.جس کے مہمان خصوصی اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سندھ سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ تھے۔

کے ایچ اے پیٹرن انچیف وائس ایڈمرل ر سید عارف اللہ حسینی,چیئرمین کے ایچ اے و جی ایم ویمن ونگ صوبائی وزیر شہلا رضا, معروف اسپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ,صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ,کے ایچ اے لیگل ایڈوائزر سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل عامر عزیز, سابق قومی ہاکی کپتان حنیف خان, جمیل احمد خان ,چیئرمین گلفراز احمد خان,ایس پی اعجاز الدین, سیکریٹری حیدر حسین ,خزانچی ابوزر امراؤ, جاوید اقبال,ریاض الدین, مصطفی جمیل,عرفان طاہر,ندیم احمد اور ارشد کے علاوہ کے ایچ اے عہدیداران و دیگر ہاکی فیملی سے منسلک افراد موجود تھے۔

مہمان خصوصی اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سندھ سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ نے اسپیشل کیش پرائز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسلم خان نیازی کو دیا جبکہ کھلاڑیوں میں دس دس ہزار کیش پرائز دیا اور تعریفی اسناد دیں۔

اسکے علاوہ پشاور میں جاری انڈر 16 بوائز قومی ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سلطان محمود اور ارباز ایاز کو بحیثیت سندھ ٹیم پلیئر نمائندگی کیلئے جہاز کے ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا.اس موقع پر مہمان خصوصی سیکریٹری یوتھ اینڈ افیئر سید امتیاز علی شاہ نے کہا بہت جلد نئی اسپورٹس پالیسی کا اعلان کیا جائے گا.کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے حوالے سے بلو آسٹروٹرف, الیکٹرانک اسکور بورڈ اور پلیئرز کیلئے ہاسٹل کے حوالے سے جلد کام شروع کردیا جائےگا.

تازہ ترین
تازہ ترین