• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری حملہ کیس کے ملز موں کے خصوصی عدالت کے ججوں پر اعتراضات،وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب

اسلام آباد(جنگ رپوٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف ایٹ کچہری حملہ کیس کے ملزمان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد کے دونوں ججوں پر اعتراضات کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست پروفاقی وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ پرمشتمل سنگل بنچ نے ملزمان کی درخواست کی سماعت کی توملزموں کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے جج راجہ جواد عباس اور شاہ رخ ارجمند اس کیس کی انکوائری کا حصہ تھے اس لئے دونوں فاضل ججوں کو کیس کی سماعت سے روکتے ہوئے اس کیس کی سماعت اسلام آباد کی کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت7دسمبر تک ملتوی کردی ۔یاد رہے کہ مارچ2014 میں ایف ایٹ کچہری میں خود کش حملہ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین