• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور


لاہورکی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت لاہور کے جج امجد نذیر چوہدری نے ریفرنس کی سماعت کی۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کی دادی انتقال کر گئی ہیں جس کی وجہ سے وہ پیرول پر ہیں۔

فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ صبح کے وقت تو تعزیت کے لیے کوئی نہیں آتا، جنازہ ہو گیا اور قل بھی ہو گئے، انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیئے تھا۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کی مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔


عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیئے گئے تھے۔

تازہ ترین