وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائیں گے۔
سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اس دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معیاری بس ٹرمینل اور پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے ، نیا بس ٹرمینل ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا۔
عثمان بزدار نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبرتک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینلز بنائیں گے۔
اجلاس کے دوران عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔