• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے اسٹیل ملز کی نجکاری کی منظوری دیدی


وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے برطرف ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے اور اس کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اسٹیل ملز سمیت مخلتف معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکیسن کے لیے 150 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری دے دی۔ 

پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد کے افراد کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی بھی منظوری دے دی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، راوی اربن ڈویلپمنٹ، بنڈل آئی لینڈ کی بروقت تکمیل پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ 


کابینہ نے اتفاق کیا ہے کہ تینون منصوبے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال سمیت کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی بھی منظوری دے دی جس میں کیسٹریشن قانون کا فوری نفاذ بھی شامل ہے۔ 

کابینہ اجلاس میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے کیسز میں کیسٹریشن کی سزا پر دوبارہ بحث ہوئی، تاہم کابینہ نے اتفاق کیا کہ کیسٹریشن کی سزا کے لیے عالمی اداروں سے رائے لینے یا آمادگی کی ضرورت نہیں۔

کابینہ نے اتفاق کیا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے ملزمان رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران کان نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں گیس کی قلت اور قیمیتوں پر بھی بریفنگ مانگ لی۔

تازہ ترین