• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی ضرورت نہیں تھی، کابینہ ارکان


وفاقی کابینہ اراکین نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے سے متعلق صوبائی حکومتی کارکردگی سے متعلق سوالات اٹھادیے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے ملتان جلسے کی بازگشت سنائی دی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم کے جلسوں پر مشاورت ہوئی۔ 


اس دوران بعض وزراء نے ملتان جلسے میں پنجاب حکومت کی خامیوں کا معاملہ اٹھادیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کابینہ اراکین نے اپنی رائے دی کہ رکاوٹیں ڈالنے اور پکڑ دھکڑ کی ضرورت نہیں تھی۔

کابینہ اراکین نے یہ رائے بھی دی کہ گرفتاریاں کرنی تھیں تو مصلحت کی ضرورت نہیں ہے۔

تازہ ترین