• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا گھنٹہ گھر جلسہ ٹوٹل فلاپ شو تھا، صوبائی وزیر توانائی

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے پی ڈی ایم کے ملتان جلسہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی عوام نے پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔پی ڈی ایم کا گھنٹہ گھر میں جلسہ ٹوٹل فلاپ شو تھا۔قومی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے قوم کے سامنبے نقاب ہو گئے ہیں۔وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی کی لوٹی ہوئی دولت کا تحفظ پی ڈی ایم کا واحد ایجنڈا ہے۔ یہ ذاتی مفادات کی سیاست کے قائل ہیں۔ بھٹو کو پھانسی دینے والے آج ایک سٹیج پر ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے عوام جانتے ہیں یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے میں کس کا ہاتھ تھا، ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک دراصل ابو بچاو مہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں کورونا پھیلانے کے لئے ملک کے کونے کونے سے لوگوں کو لایا گیا۔ حکومت کی کورونا بارے پابندیوں کا مذاق اڑانے والے یہ لوگ دراصل کورونا پروموٹر ہیں۔
تازہ ترین