• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1423 کیسز، 12 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12226 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1423 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج  کورونا وائرس سے 12 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2897 ہوگئی ہے۔ اب تک 1952783 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ اور اب تک 170206 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 802 مریض صحت یاب ہو ہوگئے۔ اس طرح اب تک سندھ میں 149115مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 


وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 18194 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 17422 گھروں میں، 13 آئسولیشن سینٹرز میں اور 759 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 685 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 1423 نئے کیسز میں سے 1157 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 410، ضلع جنوبی 389، ضلع وسطی 148، ضلع ملیر131، ضلع کورنگی 40 اور ضلع غربی سے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں حیدرآباد 68، بدین 37، ٹنڈو الہ یار 19، شہید بینظیرآباد 14، عمر کوٹ 9، ٹھٹہ 8، نوشہرو فیروز 7، سکھر 6، جامشورو 5، خیر پور اور دادو 4 - 4 کیسز، لاڑکانہ اور گھوٹکی 3 - 3، ٹنڈو محمد خان 2 کیسز، جیکب آباد، میرپور خاص اور سانگھڑ سے 1 - 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین