• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا کیسز میں کمی، احتیاط نہیں چھوڑنا ہے، ڈبلیو ایچ او

دنیا بھر میں گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کیسز میں کمی دیکھی گئی، کورونا پابندیوں کی وجہ سے کیسز کم ہونے کے باوجود احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے، عالمی ادارہ صحت نے ہدایت کر دی۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کے مطابق ستمبر کے بعد سے گذشتہ ہفتے پہلی بار دنیا بھر میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی۔


کورونا کیسز میں یہ کمی یورپی ممالک میں کورونا مخالف اقدامات کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تاہم سربراہ ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا کہ یہ فائدہ کسی وقت بھی خسارے میں بدل سکتا ہے کیونکہ دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا کیسز میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او نے چھٹیوں میں سفر کے دوران لوگوں سے ہر ممکن کی احتیاط کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین