• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں مختص 574 وینٹی لیٹرز، 324 خالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے مختص 574 وینٹی لیٹرز میں سے 324 خالی جبکہ کراچی کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز میں سے 217 وینٹی لیٹرز خالی تھے ،محکمہ صحت سندھ سے حاصل کردہ اعداد وشمار کے مطابق یکم دسمبر کو سول اسپتال کراچی میں 33 میں سے2 ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 26 میں سے16 ، ڈائو اسپتال اوجھا کیمپس کے آئی سی یو میں 28، جناح اسپتال میں 24 میں سے15 ، لیاری جنرل اسپتال میں 31 میں سے 6 ،سروسز اسپتال میں 27 میں سے 23، ایکسپو سینٹر میں 10، قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں 4 ،عباسی شہید اسپتال میں 17 انفیکشئس ڈیزیز اسپتال میں تمام 31 وینٹی لیٹرزبھر چکے ہیں۔

تازہ ترین