• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کے مسائل کا سبب قرآن سے دوری ہے، خواجہ شمس الدین عظیمی

کراچی(پ ر)سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ شمس الدین عظیمی نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا بڑا سبب قرآن سے دوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ آیات کا ترجمہ بھی ضرور پڑھا جائے۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے کہا کہ اکیسویں صدی میں انسانوں کو درپیش مسائل حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل سے حل کیے جاسکتے ہیں۔محفل میلاد میں نعت خواں سید صبیح الدین رحمانی، اسد ایوب، شفیق احمد، سارہ متین اور دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ سید دلاور علی، غزالہ شریف، سہیل احمد، زبیدہ شاہین،رفعت انیس نے سیرت النبی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

تازہ ترین