• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کی جیل میں ہنگامہ آرائی، 8 قیدی ہلاک‘ کئی زخمی

کولمبو ( نیوز ڈیسک) سر ی لنکا کے مغربی صوبے کی ایک جیل میں بغاوت کے بعد ہنگاموں کے دوران 8 قیدی ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔ جیل کے سیکورٹی ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ دارالحکومت کولمبو سے 15 کلو میٹر شمال میں واقع مہارا جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ برپا کردیا، جس کے بعد وہاں لڑائی چھڑ گئی۔ اس دوران سیکڑوں قیدیوں نے جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ سیکورٹی گارڈز نے انہیں باز رکھنے کی کوشش کی اور بالآخر مجبور ہوکر ان پر فائرنگ شروع کردی۔ ترجمان نے بتایا کہ 2 اہل کاروں اور بعض قیدیوں کی حالت نازک ہے۔
تازہ ترین