• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کا جلسہ کورونا بیانیہ کی ہار ہے، چوہدری علی شرافت

ویانا(اکرم باجوہ ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کورونا بیانیہ عوام نے ہوا میں اڑادیا،حکومتی رکاوٹوں نے ملتان کے جلسہ کو تین دن پہلے کامیاب کردیا تھا۔حکومت خود اور جماعت اسلامی کوجلسہ کی اجازت ہے مگر پی ڈی ایم جلسہ کرے تو کورونا پھیلتا ہے،وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ اپوزیشن جلسہ کرے ہم کنٹینر اور کھانا دیں گے، کنیٹنر کا وعدہ تو انہوں نے پورا کردیا اور کھانا نہ دےکر حسب معمول یوٹرن لے لیا۔ملک میں آٹا،چینی،بجلی،پٹرول، میڈیسن چوروں کو نہ پکڑ کر حکومت کے خلاف عوام نے ملتان میں فیصلہ دےدیا، اب انشاءاللہ لاہور کا جلسہ بھی تاریخی ہوگا،سلیکٹڈ وزیراعظم روک سکتے ہیں تو روک لیں۔
تازہ ترین