• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی مولانا فضل الرحمان کیخلاف تحقیقات، 2 قریبی ساتھیوں کی طلبی

نیب کی مولانافضل الرحمان کیخلاف تحقیقات،2قریبی ساتھیوں کی طلبی 


پشاور ( نمائندہ جنگ/ مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب کی جانب سے جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف کرپشن اورآمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔نیب خیبر پختونخوا نے مولانافضل الرحمان کے 2 قریبی ساتھیوں کو 10دسمبرکوطلب کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق نیب کے پی نے مولانافضل الرحمان کے قریبی ساتھی گل افضل اور نور اصغر کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ دونوں کومولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر طلب کیا گیا ہے ۔مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے بیانات نیب کی کمبائن انویسٹیگشن ٹیم کرے گی ۔ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران انکشاف ہوا ہےکہ دونوں افراد کے پاس اہم شواہد ہیں۔گل اصغر اور نوراصغر کا تعلق ڈیرہ اسمعیل خان سے ہے۔

تازہ ترین