• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیشن کمانڈرکا چکری ، دھمیال روڈ کا دورہ، تجاوزات وگندگی پراظہار برہمی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئر اعجاز قمر کیانی اور ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وسیم شاہد نے گزشتہ روز چکری، دھمیال روڈ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ کینٹ بورڈ کا عملہ بھی تھا۔ اس موقع پر سٹیشن کمانڈر نے تجاوزات اور گندگی وکوڑے کے ڈھیروں پر برہمی کا اظہارکیااور ایگزیکٹو آفیسر کو ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نےاپنے دورہ کے دوران عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔
تازہ ترین